Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وانا بڑی تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی

سکیورٹی فورسزنے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سےبچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں  بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلےہی  تباہ کردی۔

کامیاب کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ کر دیے جس میں ایک خارجی جہنم واصل اور 5 زخمی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔  سکیورٹی فورسز نے  خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی  اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

Related posts

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے ، پارٹی پر 3 افراد کو قبضہ نہیں کرنے دوں گا، شیر افضل مروت

admin

Leave a Comment