Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

احتجاج کیس ، عمر ایوب اشتہاری قرار ، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Related posts

ابوظہبی میں اے آئی سے خطرناک بیماروں کی قبل از وقت نشاندہی کا نظام متعارف

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

Mobeera Fatima

اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب

admin

Leave a Comment