Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خاران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بینکوں کو لوٹنے والے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

خاران میں سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

فِتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 سے 20 دہشتگردوں نے کارروائیاں کیں، دہشتگردوں نے سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اور حبیب بینک کو نشانہ بنا کر بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

آئی ایس پی نے کہا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

Related posts

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکی تیاری ، صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

admin

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Mobeera Fatima

پنجاب کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت

Mobeera Fatima

Leave a Comment