Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جو 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک لاگو ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لئے پیرتا جمعرات صبح 10 بجے سے دو بج کر 15 منٹ تک تدریسی اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز کلاسز صبح 10 بجے سے 12 بج کر30 منٹ تک جاری رہیں گی۔

ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے مارننگ شفٹ صبح 10 بجے سے 2 بجے تک اورآفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک مقررکی گئی ہے۔

اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات کے اوقات میں نصابی تیاری، تربیتی سرگرمیاں اور سی پی ڈی  کی شمولیت شامل ہے اور نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ کو تربیت اور نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔

مزید برآں اساتذہ کی حاضری متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) پر بھی لازمی ہوگی تاکہ تدریسی اور نصابی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

Related posts

رشوت کا الزام ثابت ، پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید

Mobeera Fatima

آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

admin

Leave a Comment