Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان آٹو موڈ پر نہیں چل سکتا ، ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان آٹوموڈ پر نہیں چل سکتا۔ سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

سیالکوٹ میں فیض احمد فیض فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ نئے اوورہیڈ برج کی تعمیر سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور وزیرآباد تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کا پہلا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا، پہلے فیز میں ضلع کی چاروں تحصیلوں کو آپس میں منسلک کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا اور سفری نظام مزید بہتر بنے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئندہ برسوں میں موٹروے منصوبوں پر مزید کام کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ کو موٹروے کا تحفہ دیا تھا، جس سے علاقے کی معاشی اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار ملی۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر متنازع ،فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، امیر مقام

Mobeera Fatima

کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئی پابندیاں نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment