پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے بالآخر اپنی شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔
جوڑے نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔ اس اعلان سے چند روز قبل رمشا خان نے انٹرٹینمنٹ ویب سائٹس کی جانب سے بغیر اجازت مبینہ شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
اپنی پوسٹ میں جوڑے نے لکھا کہ بسم اللہ، ہم انتہائی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم شادی شدہ ہیں، الحمدللہ۔ ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز ایک ساتھ کرنے پر شکر گزار ہیں۔ ہم ان تمام افراد کے ممنون ہیں جنہوں نے ہمیں ہمیشہ محبت اور سپورٹ دی۔ اس موقع پر ہم اپنی پرائیویسی کے احترام کی درخواست بھی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
مزید برآں، دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اسٹوریز بھی شیئر کیں، جن میں رمشا خان اور خوشحال خان کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اداکارہ آئینے کے سامنے سیلفی لیتی نظر آئیں۔ ایک اور جھلک میں یہ جوڑا اپنی پالتو بلی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتا دکھائی دیا۔

یاد رہے کہ رمشا خان اور خوشحال خان نے ڈرامہ سیریلز ’’بریانی‘‘ اور ’’دنیا پور‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا، جہاں ان کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔
