Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

پشاور،لاہور، ملتان: مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

پشاور میں مرغی کے فی کلو نرخ میں ایک ہفتے میں 65 روپے کا اضافہ ہوا، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 420 روپے سے بڑھ کر 485 ہو گئے ہیں۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت ایک روپے بڑھ گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 281 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے تھا، انڈوں کا ریٹ 280 روپے درجن تھا۔

Related posts

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، صدر ، وزیراعظم

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Mobeera Fatima

نتاشا علی نے خود کو حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment