Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لاانفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر کے قیام کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر کے قیام کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جہاں ڈیٹنشن، انویسٹی گیشن اور سمری ٹرائل ایک چھت تلے ہوگا،سنٹر میں معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کا فوری اور مؤثر تصفیہ ممکن بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیتی کورس مکمل کرکے واپس آنے والے اے ایس پیز کی ملاقات ہوئی ، اے ایس پیز نے غیر ملکی تربیتی کورسز کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ایک بہترین تجربہ قرار دیا۔

وزیر داخلہ نے غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت کا مستقل حصہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انوسٹگیشن سنٹر کے قیام کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

جدید پولیسنگ کے کامیاب ماڈلز سے استفادہ کرکے پولیس نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس سسٹمز کے ذریعے نگرانی کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کامزید کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اور مؤثر نگرانی کے لیے وزارت داخلہ کے ایوی ایشن ونگ میں جدید ڈرونز شامل کیے جائیں گے،نیشنل پولیس اکیڈمی میں سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن رومز قائم کرینگے۔

Related posts

قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا ، خبریں غلط ہیں ، ترجمان

Mobeera Fatima

ٹینکر جلانے کا کیس ، آفاق احمد کی ضمانت منظور ، آج رہائی کا امکان

Mobeera Fatima

گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز

admin

Leave a Comment