Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایندھن کی مارچ کی ضروریات مکمل، اپریل کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ کی ضروریات مکمل طور  پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور  اپریل کیلئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر  سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے، گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔

Related posts

بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

Mobeera Fatima

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل ، آج شام 6 بجے منعقد ہو گا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment