Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

کوئٹہ، لاہور: کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہونے سے تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی ہے۔

آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی ہوئی ہے جس سے تندور کی روٹی میں دس روپے کمی ہو گئی ہے۔

تندوری روٹی کا نیا ریٹ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے، شہریوں نے روٹی کی قیمت میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں گندم سے تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب بھر کی مارکیٹس سے قیمتوں کے تقابلی جائزے منگوا لئے۔

صوبائی وزیر کے مطابق 10 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 روپے کمی آئی ہے،20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں اوسط 1300 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں بھی روٹی سستی ہوئی ہے، 80 کلو فائن آٹا/میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی،سوجی 50 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں اوسط 1700 روپے تک کمی ہوئی۔

فائن آٹے کا تھیلا 11 ہزار سے کم ہوکر 8 ہزار 230 روپے کا ہو گیا ہے، سوجی 50 کلوگرام تھیلا 7150 سے کم ہو کر 5450 میں دستیاب ہے۔

Related posts

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں ، عوام کو کیا ریلیف دینگے ، فواد چوہدری

Mobeera Fatima

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment