Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ، ایاز صادق

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی خدمات پیش کر دیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونے والی بحث خوش آئند تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ حکومت ہر ایشو پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے۔

Related posts

چاہتے ہیں مہنگائی میں کمی کا اثر عوام تک پہنچے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ

Mobeera Fatima

اسلام آباد کے داخلی راستے سیل ، اسکولوں میں چھٹی، میٹرو بس سروس بھی بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment