Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری، ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارش اور برفباری برسانے والے سسٹم کی انٹری ہو گئی ہے، شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی، چمن اور گرد ونواح میں کل رات سے انتہائی ٹھنڈی ہوائیں اور بادل چھائے ہوئے ہیں، اس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ شام اور رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Related posts

ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

لکی مروت، بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Mobeera Fatima

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment