Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے 4 پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی

طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد کے الزام میں امریکا نے چار پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ان اداروں پر الزام ہے کہ انھوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

اس میں خصوصی وہیکل چیسز کی تیاری بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک اور کراچی کے تین اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

جن اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں اسلام آباد کا نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس،کراچی میں اختر اینڈ سنز، ایفیلیٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ اینٹر پرائزز شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی۔

امریکا کے اس الزام پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں اداروں پر پابندی کاامریکی اقدام متعصبانہ ہے۔

Related posts

خاور مانیکا کی درخواست خارج ، عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم برقرار

Mobeera Fatima

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

سعودی عرب کا ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment