پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارت سے متعلق تحریک انصاف کی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے۔