Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کسی کو ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کو شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کو ملکی ترقی کی بڑی تکلیف ہے، کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے۔ 2018کی حکومت نے پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا،ادھر پریشانی یہ ہے کہ ملک ترقی نہ کر جائے، ملک ترقی کر گیا تو ہمارے پلے کیا رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے سفارتی تنہائی ختم ہوئی، پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسی کی معترف ہے بلکہ دنیا کے ممالک سربراہان پاکستان آ بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے واشگاف الفاظ میں پوری مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے کہ جب انہوں نے فلسطین کا مقدمہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لڑا اور بڑے موثر انداز میں مقدمہ لڑا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلسطین یا کاز ہو یا کشمیر کا، وزیراعظم اس کے علمبردار بنے، اب جب دنیا کے ممالک کے سربراہان پاکستان آرہے ہیں، ایرانی صدر کے دورے کے بعد پاک ایران تعلقات میں مضبوطی آئی۔

Related posts

حکومت سے خوش نہیں، کب تک ساتھ چلیں گے، اس کا بھروسہ نہیں، نبیل گبول

Mobeera Fatima

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment