Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی اسلام آباد دوسرے روز بھی سیل ، موبائل سروس بدستور معطل

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اسلام آباد دوسرے روز بھی سیل رہے ، اسکول ، عدالتیں اور میٹرو بس اور موبائل فون سروس بند ہے۔

دونوں شہروں کے مرکزی راستوں کے علاوہ  مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے،  سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں حاضری انتہائی کم ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ، تمام عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے حاضری لگا کر ملتوی کر دی۔

راستوں کی بندش سے محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں، ان پروگرامز میں اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جانے تھے۔

Related posts

ملک بھر سے جمع ہونے والا ٹیکس مخصوص علاقے میں کیوں خرچ کیا جائے؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

ٹرمپ کو بڑا دھچکا، زہران ممدانی نیو یارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

Mobeera Fatima

چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment