Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو 4 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 277 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، بعد ازاں 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے  انڈیکس 85ہزار462 پوائنٹس پر پہنچ  گیا۔

Related posts

میٹرکس پاکستان کا خیرپختونخوا میں یوتھ سمٹ کا کامیاب انعقاد

Mobeera Fatima

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment