Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی  بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکے گا،  یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔

Related posts

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment