Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 432 روپے کلو ہو گیا

لاہور، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Related posts

پاکستان کا بھارت میں کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، بعض مقامات پر اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment