Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار

پاکستان میں پہلی بار فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کے لئے ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کر لیا گیا۔

فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کے لئے یورپ، امریکہ، کینیڈا، برازیل، ارجنٹائن، سنگاپور اور ملائشیا کے بعد پاکستان میں بھی قوانین تیار کر لیے گئے ہیں۔

اب کسی کی ذاتی معلومات بغیر اجازت استعمال کرنے پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بل آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی ادارہ پرسنل ڈیٹا بغیر جائز ضرورت استعمال نہیں کرسکے گا، ادارہ یا اتھارٹی کو پرسنل ڈیٹا لینے کے لیے متعلقہ افراد سے اجازت لینا لازم ہو گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دینے یا نہ دینے، محدود رسائی، درست یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، ہر فرد کو ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی حق ہو گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ڈیٹا میں بنا اجازت ردوبدل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا، ہر کمپنی یا ادارے کے لئے لازم ہو گا کہ وہ ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرتعینات کرے۔

ذرائع کے مطابق اس بل کا ڈرافٹ تیار ہونے پر 100 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے اپنی رائے دی، اس بل سے سے آئی ٹی کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔

Related posts

فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

Mobeera Fatima

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment