Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کرینگے، کس سے نہیں ، اللہ بہتر جانتا ہے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے میں نے وزیراعظم کو ساری چیزیں پہنچا دی ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کر لی ہے، ہم پوری طرح ایڈریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھرنا چل رہا ہے، یہ صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے ، کوئی بھی صوبہ ہو، ہم نے مدد کرنی ہے، صوبہ خود مختار ہے کہ اس نے کیا حکمت عملی دکھانی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم سکیورٹی کے حوالے سے پوری ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں، سب چیزیں مستحکم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار میں زمین کے معاملے پر لڑائی شروع ہوئی، حکومت نے ہی دونوں گروپس کو میز پر بٹھایا اور مذاکرات کرائے۔

Related posts

عالمی کمپنیوں کیساتھ تعاون سے سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر تجارت

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں غیر قانونی قبضے پر فوری کارروائی ہو گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment