Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حارث اور حسن نواز  نے کیا، پانچ کے مجموعی اسکور پر حسن نواز بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آئوٹ ہو گئے۔

پاکستان کا اسکور 23 پر پہنچ تو محمد حارث بھی 11 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ ہوا تو عمیر یوسف بھی سات رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، اس طرح صرف پچیس رنز پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

43 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ عثمان خان کی گری، انہوں نے 7 رنز بنائے اور سودھی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 52 رنز پر گری عبدالصمد 4 رنز بنا کر نیشم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 106 رن پر گری، شاداب خان 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related posts

شاہین کو کیوں نکالا، صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ احمد شہزاد برہم

Mobeera Fatima

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

جلسے سے کچھ نہیں ہونا ، چیف کمشنر مسئلے کا حل نکالیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment