Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ریلوے کا 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الطفر کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ کراچی سے لاہور 2 اور راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جا رہی ہے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے دوپہر ایک بجے روانہ ہو گی۔ جو اگلے روز 27 مارچ کو لاہور پہنچ جائے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کل بروز جمعرات کراچی سے رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔

حکام کے مطابق تیسرے عید اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہو گی۔ خصوصی عید ٹرین مسافروں کے غیر معمولی رش کو کم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

عید اسپیشل ٹرین ٹوٹل 16 کوچز پر مشتمل ہے۔ جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 10 اکانومی کلاس کوچز، ایک  پاور وین اور ایک بریک وین شامل ہیں۔ ٹرین میں ایک ہزار 62 مسافر سفر کریں گے۔

Related posts

شانگلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ ، 2 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہیں، گلوکار روہن پریت سنگھ نے حقیقت بتا دی

Mobeera Fatima

جعلی مقدمات کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، بیرسٹر سیف کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment