Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

2023 تا 2025: مارخور کے شکار سے کتنی آمدن ہوئی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ملک بھر میں 2023 سے 2025 کے دوران مارخور کے شکار سے ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے۔

سینیٹ کے 21 اگست 2026 کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے سوال پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے تحریری جواب جمع کرادیا جس کے مطابق دو سال کے دوران گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ٹرافی ہنٹنگ سے ایک ارب 38 کروڑ 6 لاکھ 4 ہزار 68 روپے حاصل ہوئے۔

اسی طرح سندھ اور خیبرپختونخوا سے دو سال کے دوران قانونی شکار سے 15 لاکھ 94 ہزار 100 ڈالر حاصل ہوئے۔

دستاویز کے مطابق گلگت بلتستان میں دو سال کے دوران مارخور اور جنگلی بکری کے شکار سے 62 کروڑ 2 لاکھ 28 ہزار 688 روپے حاصل ہوئے،بلوچستان میں دو سال کے دوران سلیمان مارخور اور سندھ جنگلی کے شکار سے 76 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار 380 روپے حاصل ہوئے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں دو سال کے دوران مارخورکے قانونی شکار سے 15 لاکھ 82 ہزار 900 ڈالر حاصل ہوئے،سندھ میں دو سال کے دوران آئی بیکس کے قانونی شکار سے 11 ہزار 200 ڈالرز کی آمدن ہوئی ۔

Related posts

حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

جنوری تا مارچ ، بچوں پر سائبر حملوں میں 35 فیصد اضافہ

admin

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،اختلافی نوٹ سامنے آگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment