Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا(کے پی) علی امین گنڈا پور نے چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی رقم 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 2.4 ارب روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں منعقدہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اسکالرشپس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپورنے کہا کہ صوبائی حکومت کی مکمل کوشش ہوگی کہ اگلے مالی سال سے تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسوں کو آدھا کیا جائے اور اس مقصد کےلیے اپنے وسائل سے صوبے کی آمدن بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کی آمدن میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، صوبے کی بچیوں اور یتیم بچوں کو بارھویں جماعت تک مفت تعلیم دینے کےلیے دو ارب روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، اپنے بچوں کی تعلیم اور ان کے بہتر مستقبل پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کریں گے۔

Related posts

سب میرین کیبل کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آ گئیں، پی ٹی اے

Mobeera Fatima

پنجاب میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بھارت میں بارشوں سے تباہی ، ریاست ہما چل پردیش آفت زدہ قرار، 320 سے زائد افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment