Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related posts

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Mobeera Fatima

سعودی عرب ، ریاستی سلامتی کا سابق افسر 3 کروڑ ریال کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment