Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کے بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Related posts

ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ کا کیریبین لیگ میں حیران کن کارنامہ ، ایک گیند پر 22 رنز بنا لئے

Mobeera Fatima

گندم کی ا سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث کسٹمز افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کر لی گئی

admin

لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment