Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اذان سمیع خان اپنی سالگرہ پر پریانکا چوپڑا والی غلطی کر بیٹھے

معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع خان بھی اپنی سالگرہ پر معروف بالی و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا والی غلطی دہرا بیٹھے۔

گزشتہ روز اذان سمیع خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذان سمیع اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کے ہدایتکار، اداکارہ کنزہ ہاشمی اور اپنی والدہ کے ہمراہ ایک شوٹنگ سیٹ پر موجود ہیں۔

اداکار نے سیٹ پر ہی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا،کیک کاٹنے سے قبل اداکار کے کیک پر اسپارکلنگ کینڈلز لگائی گئیں جنہیں گلوکار نے بجھانے کی کوشش کی اور بعد ازاں خود ہی ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ ایسی ہی ایک ویڈیو پریانکا چوپڑا کی سالگرہ کے موقع پرمنظر عام پر آ چکی ہے جس میں اداکارہ نے موم بتی کی طرح اسپارکلنگ کینڈلز کو بجھانے کی کوشش کی تھی،پریانکا چوپڑا کو ان کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب ٹرول کیا گیا تھا۔

Related posts

پاکستان و امریکا کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

admin

5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے فنڈنگ دیں گے، مریم نواز

admin

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، حجم 17 ہزار ، 600 ارب روپے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment