Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 28 سو سے بڑھ کر 2900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسری طرح مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے میں فروخت  ہونے لگا ۔رمضان کی آمد کے باعث آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے معاشی اشاروں کی پیشگوئی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے ،2027میں مہنگائی معمولی اضافے کے ساتھ 5.6 فیصد تک جاسکتی ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 فیصد سے بڑھ کر 1.3 فیصد تک جاسکتا ہے ،مالی سال 2026میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہے گی۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

کرم ، لڑائی پانچویں روز میں داخل ، مزید 8 افراد جاں بحق ، تعداد 21 ہو گئی

Mobeera Fatima

پاکستان کی 7 علاقائی ممالک کو برآمدات میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment