Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مذاکرات چل رہے ہیں لیکن مذاکرات کی کال فائنل ہے ، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی۔

ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات میں اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

مرغی کی قیمت میں کمی، گوشت سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پشاور گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment