Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔

سی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

Related posts

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

2025میں مہنگائی کی شرح 5سے 7 فیصد تک آنے امکان

admin

سعودی ائیر لائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی ، عملے اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment