Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آنکھ کی حرکت کے مطابق فوکس، جدید اسمارٹ چشمے متعارف

فن لینڈ کی کمپنی (IXI) نے جدید اسمارٹ چشمے متعارف کرائے ہیں جو صارف کی آنکھ کی حرکت کے مطابق خود بخود فوکس بدل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ چشمے بظاہر عام دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان میں آنکھ کی حرکت ٹریک کرنے والے سینسرز اور لیکویڈ کرسٹل لینسز نصب ہیں جو دیکھنے کے فاصلے کے مطابق فوری طور پر فوکس ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

روایتی شیشوں میں فکسڈ لینسز ہوتی ہیں اور بائی فوکل یا ویریفوکل لینسز میں قریب یا دور دیکھنے کے لیے آنکھ یا سر کی پوزیشن بدلنا پڑتی ہے، جبکہ IXI کے آٹو فوکس چشمے اس مسئلے کو ختم کرتے ہیں اور لینس کی فوکسنگ خود تبدیل ہو جاتی ہے۔

چشمے میں نصب لیکویڈ کرسٹل تہہ روشنی کو موڑنے کے طریقے کو بدلتی ہے، اور آئی ٹریکنگ سینسر اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ صارف کس فاصلے پر نظر مرکوز کر رہا ہے۔ اس معلومات کی بنیاد پر لینس فوری طور پر قریب یا دور دیکھنے کے مطابق ڈھل جاتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان چشموں کا وزن تقریباً 22 گرام ہے اور ڈیزائن بالکل عام چشموں جیسا ہے تاکہ صارف کو استعمال میں آسانی ہو۔ ابھی ان چشموں کی قیمت یا باضابطہ لانچ کی تاریخ جاری نہیں کی گئی ہے، اور یہ ترقیاتی مرحلے میں ہیں۔

Related posts

پاکستان این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کرے ، عالمی بینک

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

لال حویلی کو نوٹس ، شیخ رشید کے بھائی کی طلبی

Mobeera Fatima

Leave a Comment