Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ڈیمین مارٹن اسپتال سے ڈسچارج

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ مارٹن برسبین میں دو ہفتوں تک زیرِ علاج رہے، جہاں کرسمس کے دن ان کی حالت گردن توڑ بخار کی وجہ سے شدید تشویشناک ہو گئی تھی۔

بعد ازاں وہ کوما میں چلے گئے تھے اور آئی سی یو میں رہائش پذیر تھے۔

ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست اور سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بتایا ہے کہ مارٹن کو اسپتال سے ریلیز کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی مکمل صحت یابی کا عمل ابھی طویل ہے۔

ایڈم گلکرسٹ کے مطابق ڈیمین مارٹن اب گھر واپس آ چکے ہیں اور ان کے خاندان نے میڈیکل اسٹاف اور تمام متعلقہ افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

Related posts

جنوبی افریقا کے بیٹر ریسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

پی ایس ایل سیزن 10 کا ترانہ، علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئیں

Mobeera Fatima

سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے پوائنٹس برابر ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment