Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ، ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، ایکواڈور نے جرمنی کو دو ایک سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

جرمنی نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں لیروئے سانے کے ذریعے برتری حاصل کی تاہم ایکواڈور کے نیلسن انگولو نے چند منٹ بعد گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، بعد ازاں 77 ویں منٹ میں گونزالو پلاٹا نے فیصلہ کن گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو اہم فتح دلا دی۔

دوسرے ہاف میں ایکواڈور نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ اس کامیابی کے ساتھ ایکواڈور بہترین تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں میں شامل ہو کر آخری 32 مرحلے میں پہنچ گیا۔

ایک اور میچ میں آئیوری کوسٹ نے کوراساؤ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر لیا۔ جرمنی کی ٹیم پہلے ہی 2 میچز جیت کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکی ہے۔

ادھر جاپان اور سوئیڈن کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ، دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایک اور میچ میں نیدرلینڈز نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ جبکہ پیراگوئے اور آسٹریلیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا۔

Related posts

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے یو یو ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Mobeera Fatima

مایوس کن آغاز کے بعد پاکستانی ٹیم سنبھل گئی، شان مسعود کی نصف سنچری

Mobeera Fatima

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

Mobeera Fatima

Leave a Comment