Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوہلو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے ضلع کوہلو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹرجبکہ مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر دور شمال مشرق تھا۔ زلزلے کے جغرافیائی نقاط 30.40 درجے شمالی عرض بلد اور 69.68 درجے مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چار روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، مردان، خیبر، جمرود میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 215 کلومیٹر رہی، زلرلے کا مرکز کوہ کندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

Related posts

پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات

admin

26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی کے مزید 153 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد

Mobeera Fatima

عدالت نے حکومت سے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment