Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

وینزویلا ، زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 235 ہو گئی ، 4 ہزار ، 300 زخمی ، ہزاروں لاپتہ

وینزویلا میں بدھ کی شام آنے والے 2 طاقتور زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 235 ہو گئی۔

وینزویلا کے وزیر صحت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتہ ہیں ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے باعث اسکول بند اور ٹرین سروس معطل کر دی گئیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

زلزلے سے کراکس کے مرکزی مائی کیٹیا ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ترمینل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 30 ہزار افراد لاپتہ ہیں، متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز وینزویلا، کریبین جزائر، امریکا، میکسیکو اور براعظم امریکا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related posts

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکی ویزا کے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment