Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن وامان بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے، ہم ایک بار امریکہ کو عظیم بنانے جا رہے ہیں۔

واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روک کر سرحد کو محفوظ بنائیں گے۔ غزہ معاہدے سے قیدیوں کی رہائی پر خوش ہوں۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس اب حزب اللہ یا حماس کے لئے پیسہ نہیں، مشرق وسطیٰ کیلئے میرے نامزد ایلچی کی وجہ سے غزہ معاہدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرزمین پر موجود تمام جرائم پیشہ تارکین وطن کو نکالیں گے۔ امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن گزشتہ چار سال میں وہ نہ کر سکا جو میرے عہدہ سنبھالنے سے 3 ماہ قبل ہو گیا، امریکا کی آزاد بارڈر پالیسی کا خاتمہ کریں گے، افغانستان کو اربوں ڈالر کی امداد کے باوجود جوبائیڈن نے جنگی سازو سامان طالبان کے سپرد کر دیا، افغانستان سے امریکی جنگ سازو سامان کو بھی واپس لیا جائے گا۔

Related posts

پی سی بی کے 5 مینٹورز کو ماہانہ 50 ، 50 لاکھ روپے تنخواہ ادا کرنیکا فیصلہ

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ کو 200 سے کم اسکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے، عاقب جاوید

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کیجانب سے سول ڈیفنس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment