Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

باکسنگ رنگ میں لگی دماغی چوٹ 11 سال بعد جان لیوا ثابت ہوگئی، سابق باکسرانتقال کر گئے

سابق پورٹو ریکن باکسر پریچارڈ کولون 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

2015 میں باکسنگ مقابلے کے دوران دماغ پر شدید چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر سرجری سے گزرنا پڑا اور وہ طویل عرصے تک کوما میں رہے۔

ان کی وفات نے باکسنگ کی دنیا میں ایک بار پھر کھیل کے دوران سر پر لگنے والی شدید چوٹوں کے خطرات کو اجاگر کردیا ہے۔

پریچارڈ کولون اکتوبر 2015 تک باکسنگ کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہوتے تھے اور اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے شائقین کی توجہ حاصل کر رہے تھے۔ امریکی باکسر ٹیرل ولیمز کے خلاف مقابلہ ان کے کیریئر کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔

مقابلے کے دوران انہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

شدید دماغی چوٹ کے باعث کولون کو ہنگامی سرجری کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس کے بعد وہ طویل عرصے تک بے ہوشی کی حالت میں رہے۔

کوما سے بیدار ہونے کے بعد ان کے اعصابی نقصان کی سنگینی واضح ہوئی اور انہیں زندگی کے باقی عرصے میں مسلسل نگہداشت کی ضرورت رہی۔

پریچارڈ کولون کے والد رچرڈ کولون نے فیس بک پر بیٹے کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا، بیٹے کے دنیا سے رخصت ہونے کی خبر دیتے ہوئے انہیں افسوس ہے، تاہم اب پریچارڈ ایک بہتر دنیا میں ہیں۔

Related posts

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل

Mobeera Fatima

کولن منرو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment