Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا، شاداب خان

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کرپا رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فینز مایوس ہوں گے کیونکہ ہم بطور ٹیم پاکستان سے اچھا نہیں کھیل رہے۔ اور میں بھی پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میچز میں نہیں کر پا رہا۔ لیکن میں ڈومیسٹک میں کافی محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پورا سال قومی ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا۔ تاہم امید ہے کھلاڑی فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ ہمارا دورہ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا۔ لیکن ہم ناکامی میں کھلاڑیوں کا ساتھ دیتے ہیں۔ اور جب آپ کھلاڑی کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے۔ اور امید ہے وہ قومی ٹیم میں بھی ایسا ہی پرفارم کریں گے۔ حسن نے گزشتہ سال بہت نے محنت کی ہے۔ جو اب نظر بھی آ رہی ہے۔

Related posts

آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی، سنجے نروپم

Mobeera Fatima

ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر

Mobeera Fatima

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment