Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے کلو ہو گئی

لاہور،مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دنوں میں مرغی کی قیمت میں 65 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز مرغی کا گوشت 14 روپے سستا ہوا جبکہ آج مرغی کے گو شت کے نرخ میں مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

پندرہ روپے کی کمی کے بعد مرغی کا فی کلو گو شت 504 روپے کا ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں بھی دس روپے کی کمی ہوئی ہے۔

زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 348 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 334 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگا ہونے سے 318 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

ایرانی سپریم لیڈر کیوں کہتے ہیں اسرائیل کیخلاف جنگ جیتی، ایسا نہیں ہوا، امریکی صدر

Mobeera Fatima

ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ، چینی، چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی ہو گئیں

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment