Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان میں شراب اور غیر قانونی ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پیشوکان میں مشترکہ آپریشن کرکے اسمگل شدہ شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کر لیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کی معاونت سے کی گئی، برآمد ممنوعہ سامان پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائی پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستانی سمندری حدود اور علاقے کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کچھ عرصہ قبل کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بیلہ اوتھل اور گڈانی کے علاقوں سے 5 گاڑیوں میں لدی ہوئی 3,361 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کی تھی جو اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔

کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا تھا کہ برآمد ہونے والی شراب اور ضبط کی گئی گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً ایک لاکھ آٹھ سو امریکی ڈالر کے قریب ہے۔

Related posts

یکم جولائی سے17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

Mobeera Fatima

تیاری کر لیں، موسم کے بارے میں اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment