Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یکم جولائی سے17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوگئے۔

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک ہونے والی موسلادھار بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے جاری بارشوں کے دوران سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 68 شہری جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں 65 اور سندھ میں مختلف حادثات میں 32 افرد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوئے اور ایک ہزار 419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں کے باعث 8 اسکول اور 35 پل بھی متاثر ہوئے، جب کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 323 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

Related posts

چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment