Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا میں سیاسی تشدد کی گنجائش نہیں ، ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں ، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ،امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی ، کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے کیا کچھ نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے ، کیا آپ جمہوریت اور امریکا کے لیے ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں؟ کیا آپ کملا ہیرس کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روس کو لگتا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے، ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Related posts

خدا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اسے پاگل کر دیتا ہے، مشاہد حسین سید

Mobeera Fatima

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

Mobeera Fatima

دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

Leave a Comment