Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بیگز تقسیم کیے گئے۔ اور کلین اپ آپریشن کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے تھے۔ کلین اپ آپریشن کی سیف سٹیز کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع اور تحصیل نے ایک دوسرے سے بڑھ کر کام کیا۔ اور شدید گرمی میں ستھرا پنجاب کے اہلکاروں نے کام کیا۔ گھروں میں جا کر آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا۔ تمام اہلکاروں اور ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروںکو شاباش دیتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے بھی ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے۔ جبکہ آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے۔ اس طرح کا کلین اپ آپریشن کہیں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب نیت عوام کے لیے کام کرنے کی ہو تو نتائج آتے ہیں۔ اور پنجاب حکومت نے خود اپنا ریکارڈ توڑا ہے۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ پنجاب حکومت نے میڈیا مینجمنٹ کی۔ بلکہ ہم نے میڈیا مینجمنٹ نہیں کی عوام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور چھوڑ دیا ، ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

Mobeera Fatima

وزیردفاع نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شہداء کی قربانی کی توہین قرار دے دیا

Mobeera Fatima

پشاور اور لاہور میں چینی کے نرخ سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment