Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کی کمی ممکن، فارمولا تیار

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کی کمی ممکن، فارمولا تیار تیار کر لیا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

نیپراکی دستاویزات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے کمی کی جا سکتی ہے، بجلی کی فی یو نٹ قیمت 45 روپے 6 پیسے ہے، اس میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں۔

اس کے علاوہ بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج لگائے گئے ہیں، صارفین سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن وصول کرتی ہیں۔

ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے حاصل کیا جاتا ہے، ٹرانسمیشن چارجز کے لئے ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ وصول کئے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے۔

Related posts

مختلف لوکیشنز پر موجود دفاتر میں ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا چیلنج قرار

admin

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب ہتک عزت قانون کے 3 سیکشنز پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

admin

Leave a Comment