Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

جب تک وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک

برمنگھم: پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران پاکستان چیمپئنز کی نمائںدگی کرنے والے شعیب ملک نے اپنی فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت پر زور دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں بھرپور نیند لیتا ہوں۔ اور صحت مند غذا کا استعمال کرتا ہوں۔ مجھے اب بھی گراؤنڈ میں واپس آ کر کھیلنے کا لطف آتا ہے۔ اور میں اپنی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں۔ یہی میری فٹنس کا راز ہے۔

انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر کہا کہ میں کرکٹ تب تک کھیلوں گا جب تک میں وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں۔

شعیب ملک کے اس بیان نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر ان کے جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ تجربہ، فٹنس اور مستقل مزاجی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شعیب ملک اس وقت بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

Related posts

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

Mobeera Fatima

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment