Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امریکی اداکارہ زوری ہال کو پاکستان کامک کان میں شرکت کی دعوت

پاکستان میں پہلی بار ہونے والے کامک کان پاکستان 2026 کے لیے ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر زوری ہال (Zuri Hall) کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ تقریب 31 جنوری 2026 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کامک کان پاکستان کے صدر سید عامر سجاد نے حال ہی میں لوس اینجلس میں واقع یونیورسل اسٹوڈیوز میں زوری ہال سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اداکارہ کو پاکستان میں ہونے والی اس بین الاقوامی تقریب میں مدعو کیا۔

زوری ہال نے دعوت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پہلی بار اس سطح پر کامک کان کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو فن، پاپ کلچر اور تفریح کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوگا۔

سید عامر سجاد نے ملاقات کے دوران  زوری ہال کو بتایا کہ وہ دنیا کے معروف فلم اسٹوڈیوز سے شوبز کی تاریخی یادگار اشیاء جمع کرنے والوں میں شامل ہیں اور اس تقریب کا مقصد دنیا بھر کے فنکاروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور تخلیق کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

Related posts

دنیا کی بہترین ایئرلائن کی فہرست جاری؛ ٹائٹل کس اسلامی ملک کے نام رہا؟

Mobeera Fatima

افغان سرزمین سے دراندازی بڑھ گئی ، ایک ماہ کے دوران 29 دہشتگرد ہلاک کئے ، پاک فوج

admin

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment