Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ پہلی مرتبہ 4100 ڈالر کی حد عبور کر گئے۔

بزنس ریکارڈر نے امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور امریکا میں سود کی شرح میں ممکنہ کمی کو سونے ( Gold Price ) کے نرخوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 202 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 106.48 ڈالر ہوگئی جو کہ دن میں 4 ہزار 116.77 ڈالر کی سطح تک بھی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہی حالات رہے تو 2026 تک سونا 5000 ڈالر فی اونس تک جانے کا امکان ہے۔

رواں سال سونے کے نرخ میں اب تک 56 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، دنیا بھر کے مرکزی بینک بھی بڑی مقدار میں سونا خریدنے میں مصروف ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

پاکستان کے عالمی بانڈز کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment