Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پہلے پانچ ون ڈے میچوں میں 5 نصف سنچریاں ، جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقی بیٹر میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

جنوبی افریقا کے لیے صرف 5 ون ڈے میچز کھیلنے والے نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ایک اور نصف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں مسلسل پانچ نصف سنچریاں بنانے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔

بریٹزکی نے انگلینڈ کے خلاف 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔
جس کے بعد میتھیو بریٹزکی ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 5 میچز میں 5 ففٹی پلس اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

برِیٹزکی نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز کی اننگز کھیلی تھی ، کیریئر کے دوسرے میچ میں پاکستان کیخلاف 83 ، تیسرے میں 57 اور چوتھے میچ میں 88 رنز بنائے۔ برِیٹزکی اب تک اپنے ون ڈے کیریئر کے 5 میچز میں 463 رنز بنا چکے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی زندگی و صحت کی حفاظت یقینی بنائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

Mobeera Fatima

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں ڈینگی کا ممکنہ پھیلاؤ، تمام لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹ فیس مختص کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment