Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ، قبل از وقت انتخابات کا اعلان

کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تاکہ اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔

کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ کینیڈا میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے تھے۔

کینیڈین وزیراعظم نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کٹوتی کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پر حکمرانی کر سکیں۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Related posts

جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب

admin

راولپنڈی، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment